کرینہ کپور کے ایئرپورٹ تنازع نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
کرینہ کپور خان کے ایئرپورٹ تنازع
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ بیبو کرینہ کپور خان کے ایئرپورٹ تنازع نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی اور صارفین منقسم دکھائی دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی صحت اور اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبریں غلط ہیں، بیرسٹر گوہر
وائرل ویڈیو کی تفصیلات
سوشل میڈیا پر کرینہ کپور خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جو ممبئی ایئرپورٹ پر تنازع کا باعث بن گئی۔ اس وائرل ویڈیو میں صارفین کی جانب سے اداکارہ کے رویے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اہم سنگ میل عبور کر لیا، جہازوں کی ری فیولنگ شروع
مسافروں کے لیے ناانصافی کا احساس
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سیکیورٹی چیک پر لمبی قطار کو بائی پاس کرتے ہوئے دیگر مسافروں سے آگے بڑھ جاتی ہیں۔ ہلکے پیچ رنگ کے روایتی لباس میں ملبوس اداکارہ سیدھا چیک پوائنٹ کی طرف جاتی نظر آئیں، جس کے بعد یہ سوال اٹھا کہ کیا انہیں خصوصی رعایت دی گئی؟
یہ بھی پڑھیں: 22 جنوری کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
صارفین کے تبصرے
ایک صارف نے لکھا: ’کرینہ کپور نے ایئرپورٹ پر لائن توڑی اور سیدھا گیٹ کی طرف چلی گئیں، سیلیبریٹیز کو ایسا کرنے کی اجازت کیوں ہوتی ہے؟‘
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا: ’یہ سب کے ساتھ ناانصافی ہے جبکہ دیگر لوگوں کی بھی فلائٹس ہوتی ہیں۔‘
تیسرے صارف نے لکھا: ’بھارت میں وی آئی پی کلچر کیوں جاری ہے؟ کیا عوام بیوقوف ہیں جو قطار میں کھڑے ہوں اور سیلیبریٹیز ان پر سے گزر جائیں؟‘
ایک صارف نے بھارت کی وزارت شہری ہوا بازی اور وزیر داخلہ کے دفتر کے آفیشل ایکس اکاؤنٹس کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا: 'ان بالی ووڈ ایلیٹس کو کس قانون کے تحت یہ خصوصی مراعات دی گئی ہیں؟'
ویڈیو لنک








