ایف آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں: وزیرِ داخلہ محسن نقوی
ایف آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا عزم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ایف آئی اے کی نئی طرز کا ادارہ بننے کی امید
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ رواں سال کے آخر تک ایف آئی اے ایک نئی طرز کا ادارہ بن چکا ہو گا۔ ایجنسی پرفارم کرتی تو نیب نہ بنتی، یہ سارا کام ایف آئی اے کا تھا جو نیب کر رہی ہے، ہم نے ادارہ بنا دیا لیکن پھر مڑ کر نہیں دیکھا کہ ادارے کی حالت کیا ہے۔ ایک وقت یہ بھی آیا کہ کسی کو سزا دینا ہے تو ایف آئی اے بھیج دیتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے چین کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بڑی خبر آگئی
ایف آئی اے کے دفاتر کی بہتری
انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کے تمام چھوٹے بڑے دفاتر کی حالت بہتر بنائی جائے گی، آپ کی پروموشن کے درمیان میں جو رکاوٹ ہے وہ خود دور کروں گا۔ ایف آئی اے کو سب سے زیادہ کرپشن خراب کرتی ہے، آپ نے وعدہ کرنا ہے کہ کرپشن کو ایف آئی اے سے ختم کرنا ہے، اگر کوئی کرپشن میں ملوث پایا گیا تو اس کی معافی نہیں، کرپشن پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی محتسب کی پنڈ دادنخان میں کھلی کچہر ی، حا ضر نہ ہو نیوالے محکموں کے مقامی سر برا ہان کیخلاف کا رروائی کا فیصلہ
ملازمین کی بہتری کے اقدامات
وفاقی وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا ہے کہ ایف آئی اے ملازمین کو سہولتوں کی فراہمی پر کام کر رہے ہیں، ادارے میں ترقیوں میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔ پروموشن آپ کا حق ہے، دنیا میں کہیں نہیں ہوتا کہ آپ 20-20 سال بیٹھے رہیں۔
پرامن ترقی کا وعدہ
وفاقی وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا ہے کہ وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کی پروموشن میں جو رکاوٹ حائل ہے اسے خود دور کروں گا۔








