سعودی عرب اور قطر کی جانب سے پاکستان کو 5 ارب ڈالر کی مالی امداد ملے گی؛ منیب فاروق

پاکستان کو سعودی عرب اور قطر سے مالی امداد

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار منیب فاروق نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو سعودی اور قطر کی جانب سے مالی امداد ملے گی جو تقریباً 5 ارب ڈالر کی ہے، یہ امداد تیل کی مد میں بھی ملے گی جو شاید قرضے کی شکل میں نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ریمنڈ ڈیوس کیس کا پانچواں حصہ، ویڈیو ڈاکٹر نوید الٰہی

یو اے ای کو قرض کی واپسی

منیب فاروق کا اپنے یوٹیوب چینل پر ولاگ میں کہنا تھا کہ پاکستان نے یو اے ای کو قرض کی واپسی اور یورو بانڈ کو میچور کیا ہے، پاکستان نے تقریباً 5 ارب ڈالر سے کم ہی اپریل 2026 میں ادا کرنا ہے اور اس کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاکستان کے زرمبادلہ کو مستحکم رکھنے کیلئے سعودی عرب اور قطر دونوں پاکستان کے ساتھ اس آپریشن میں جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہریار ملک میموریل اوپن ٹینس: مزمل مرتضیٰ نے مردوں کا سنگلز ٹائٹل جیت لیا

قطر کے ساتھ تعلقات میں بہتری

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قطر کے ساتھ پہلے ہی بہت اچھے تعلقات ہیں، جن میں مزید وسعت آنے والی ہے۔ چیزیں مزید ایک اور لیول پر جانے والی ہیں، جس کا اب تک یہ بہت بڑی بات ہے اور پاکستان کو بہت فائدہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ امریکی صدر سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے

سعودی عرب کے ساتھ بہترین تعلقات

سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہو چکے ہیں۔ سعودی ولی عہد پاکستان کے معاشی استحکام اور مالی معاملات میں بھی بہت دلچسپی لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: ٹرانسجینڈرز کیلئے ٹیکنیکل سکلز کی ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع

پاکستان کی معاشی صورتحال

معروف تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بڑا مسئلہ معیشت ہے۔ میکرو اکانومک لیول پر چیزیں بہتر ہوئی ہیں لیکن اس عرصے میں مہنگائی اور بے روزگاری کی شرح کنٹرول نہیں ہوسکی۔ اگر پاکستان کو یہ مواقع فراہم کئے جاتے ہیں تو اس سے بہتری حاصل ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ

امن مذاکرات میں پاکستان کا کردار

ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران مذاکرات کے حوالے سے مثبت چیز یہی ہے کہ غیرملکی صحافیوں اور میڈیانے پاکستانی صحافیوں کا شکریہ ادا کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے زبردست مہمان نوازی کی گئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے جو موقف رکھا گیا، امید ہے کہ امن مذاکرات کا عمل آگے چلے گا۔

پاکستان کا واضح موقف

منیب فاروق کا کہنا تھا کہ پاکستان کا موقف بہت واضح ہے کہ فریقین کے درمیان امن مذاکرات کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سفارتی لحاظ سے ایک پیس میکر کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ دنیا اسے مان رہی ہے، پاکستان نے جو عزت کمانی تھی وہ کما چکا ہے، اس پر اللہ کا شکر ادا کریں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...