وفاقی کابینہ کا اجلاس بغیر کارروائی کے ختم، کل دوبارہ ہوگا
وفاقی کابینہ کا اجلاس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ کا اجلاس بغیر کارروائی کے ختم ہو گیا، ارکان کل صبح ساڑھے نوبجے پھر سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔
اجلاس کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جانی تھی، البتہ اجلاس بغیر کسی کارروائی کے ختم ہو گیا۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس اب کل صبح ساڑھے نو بجے دوبارہ ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔