قیدیوں کی جانب سے وزیر قانون کو دھمکیاں ملنے کا معاملہ، وکلاءنے کل ہڑتال کا اعلان کردیا
سندھ بار کونسل کا ہڑتال کا اعلان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ بار کونسل نے صوبائی وزیر قانون کو جیل میں موجود قیدیوں کی جانب سے مبینہ طور پر دھمکیاں ملنے کے خلاف ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ثانیہ عاشق آٹزم سینٹر کے پراجیکٹ کا جا ئزہ لینے پہنچ گئیں ، تعمیراتی معیاراور بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت
وکلاء کا عدالتوں کا بائیکاٹ
سندھ بار کونسل نے کہا کہ صوبائی وزیر قانون اور داخلہ ضیا الحسن لنجار کو دھمکیاں دینے کے خلاف ہفتے کو ہڑتال کی جائے گی اور سندھ بھر کے وکلا عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے ثابت کیا کہ مستقبل انتظار نہیں کرتا اسے تخلیق کیا جاتا ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قومی دن پر مبارکباد
اسماعیل ڈاہری کی دھمکی
وکلا کی تنظیم نے کہا کہ صوبائی وزیر ضیا الحسن لنجار کو جیل میں قید اسماعیل ڈاہری نے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے، اسی لیے وکلا احتجاج ریکارڈ کرادیں گے۔
ہڑتال کی تفصیلات
سندھ بار کونسل نے کہا کہ ہماری اپیل پر ہفتے کو سٹی کورٹ، ملیر کورٹ اور دیگر عدالتوں میں وکلا پیش نہیں ہوں گے۔








