باپ کی قل خوانی کے خرچے پر جھگڑا، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

واقعہ کا پس منظر
وہاڑی (ویب ڈیسک) بورے والا کے نواحی گاؤں 98 ای بی بورے والا میں دو بھائیوں کے درمیان باپ کی قل خوانی پر ہونے والے خرچے پر تلخ کلامی ہوئی جس کے نتیجے میں ایک بھائی نے فائرنگ کر کے دوسرے بھائی کو قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 2019ء میں پاکستان کی جوابی کارروائی میں طیارے گرائے جانے پر بھارت کا میزائل حملے پر غور لیکن دراصل یہ جرات کیوں نہ کرسکا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
تفصیلات
یہ افسوس ناک واقعہ بورے والا کے نواحی گاؤں میں پیش آیا، جہاں باپ کی قل خوانی کے خرچ پر دو بھائیوں میں تکرار ہوئی۔ ناصر نے فائرنگ کر کے فہد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ایکسپریس کے مطابق، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی کاشف رضا نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ پولیس نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
قاتل کی گرفتاری
فائرنگ کے واقعہ کے بعد بھائی کو قتل کرنے والا قاتل موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔