لاہور میں جعلی پیر کی ساتھی کے ساتھ ملکر ذہنی مریض لڑکی سے اجتماعی زیادتی
واقعات کی تفصیل
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے شاد باغ میں جعلی پیر نے ساتھی کے ساتھ ملکر نوجوان ذہنی مریض لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور گیریژن پولو گراؤنڈ کے زیراہتمام 10واں بیٹل ایکس پولوکپ 2024ء شروع ہوگیا
مقدمہ کا اندراج
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق شاد باغ کے علاقے میں جعلی پیر نے ساتھی کے ہمراہ ایک لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جس میں خاتون سمیت تین افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ یا عام رہنما، قومی بیانیے کے مخالف کوئی گفتگو برداشت نہیں کی جائے گی، طلال چوہدری
معاملات کی نوعیت
مقدمے میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان نے لڑکی سے مختلف حیلے بہانوں سے 18 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور موبائل بھی ہتھیائے اور جعلسازی سے کاغذات تیار کرکے لڑکی سے جھوٹا نکاح بھی کیا۔ملزم جاوید اور اسکے ساتھی اصغر نے لڑکی کو دم کرنے کے بہانے زیادتی کا نشانہ بنایا اور جنسی درندگی کی ویڈیوز بناکر اسے وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔
پولیس کا رد عمل
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نفسیاتی مریض ہے، جسے والدین دم کروانے کیلیے جعلی پیر کے پاس لے کر گئے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان جاوید، اصغر اور ساجدہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی اور گرفتاری کیلیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔








