آئینی ترمیم کا معاملہ ،سینیٹ کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا
اسلام آباد میں سینیٹ اجلاس کا وقت تبدیل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹ کے آج ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم کا بھی پہلے کی طرح مقابلہ کریں گے: بیرسٹر گوہر
نیا وقت اور ایجنڈا
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق آج ہونے والے سینیٹ اجلاس کا وقت اب دوپہر ساڑھے 12 بجے ہوگا، جبکہ گزشتہ روز ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اجلاس صبح گیارہ بجے تک کے لیے ملتوی کیا تھا۔
اجلاس کے نکات
دریں اثنا، آج کے سینیٹ اجلاس کا 6 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، جس میں آئینی ترمیمی بل شامل نہیں کیا گیا۔ قائدایوان اسحاق ڈار وقفہ سوالات کو معطل کرنے کی تحریک پیش کریں گے جب کہ وزیرخزانہ بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل، 2024 منظوری کے لیے پیش کریں گے۔