بشنوئی گینگ کی دھمکیوں کے بعد سلمان خان نے انتہائی مہنگی بلٹ پروف گاڑی خرید لی
سلمان خان نے بلٹ پروف گاڑی خریدی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکیوں اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان نے تقریباً چھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے مالیت کی بلٹ پروف گاڑی خریدی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہر قسم کی دہشتگردی جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم
کار کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سلمان خان نے بلٹ پروف نسان پٹرول ایس یو وی خریدی ہے۔ چونکہ یہ کار ہندوستانی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے، اس لیے مبینہ طور پر اداکار اسے دبئی سے درآمد کررہے ہیں۔ کار کی قیمت 6 کروڑ ساٹھ لاکھ پاکستانی روپے (2 کروڑ بھارتی روپے) کے لگ بھگ ہے، اور اندازہ لگایا گیا ہے کہ کار کو بھارت جلد پہنچانے کے لئے بھی ایک بڑی رقم خرچ کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: یہی پڑھایا اور سکھایا جاتا ہے کہ اپنے متعلق کچھ نہ سوچیں، چاپلوسی ہی کامیابی کا زینہ ہے، سرزنش سنیں اور مہینوں احساس جرم میں مبتلا رہیں
حفاظتی فیچرز
درآمد کی جانے والی کار میں کئی جدید حفاظتی فیچرز موجود ہیں، جیسے دھماکہ خیز الرٹ انڈیکیٹر، پوائنٹ بلین بلٹس کو روکنے کے لئے موٹی شیشے کی شیلڈز اور مسافروں کی شناخت چھپانے کے لیے کیموفلاج بلیک شیلڈز جیسے فیچرز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایک من سے زیادہ وزنی دنیا کا سب سے بڑا مگرمچھ مرگیا
ماضی کی دھمکیاں
یاد رہے کہ سلمان نے گزشتہ سال بھی متحدہ عرب امارات سے ایک بلٹ پروف کار خرید کر درآمد کی تھی، جب انہیں اور ان کے والد سلیم خان کو پہلی بار بشنوئی گینگ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔
نئی دھمکیوں کا سامنا
سلمان خان بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی نئی دھمکیوں کے بعد اپنی حفاظت کے معاملے کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ اداکار پچھلے کچھ عرصے سے لارنس بشنوئی گینگ کے ریڈار پر ہیں۔ گزشتہ دنوں ان کے دوست اور سیاسی رہنما بابا صدیقی کے قتل کے بعد انہیں جان سے مارنے کی تازہ دھمکیاں بھی موصول ہوئیں، جس کے بعد ان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔