آئین میں ترمیم وسیع مشاورت سے ہونی چاہئے: حافظ نعیم الرحمان
لاہور میں پریس کانفرنس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آئین میں ترمیم وسیع مشاورت سے ہونی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
پارلیمنٹ میں خریدو فروخت کا معاملہ
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں خریدو فروخت ایک عمل بن چکا ہے، ہر ترمیم کے معاملے پر یہ سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ پارٹیاں اس سب کے پیچھے چھپ جاتی ہیں، جو یہ کام کرتے ہیں ان کا واضح طور پر نام لیا جائے اور سپریم کورٹ میں لے جایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ پولیس جو ہمیں اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو روک رہی ہے، یہ جیل پولیس نہیں، پنجاب پولیس ہے، علیمہ خان
قوم کا پارٹیز پر اعتماد نہ ہونا
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اب پارٹیوں کی جانب سے باتوں پر یقین نہیں کرے گی۔ نئے چیف جسٹس کی تقرری ہو جانی چاہئے تھی۔ اتنی بڑی پارلیمنٹ کے لوگ دباو کا شکار ہیں تو وہ آئینی عدالت والے 3 سے 4 لوگ کیا کریں گے۔ ججز کو سنیارٹی کی بنیاد پر ہی تعینات کیا جانا چاہئے، عدالتوں میں انصاف نہیں مل رہا، لوگوں کا عدالتوں پر اعتماد نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے، وہ اپنی مرضی ہم پر مسلط نہیں کرسکتا: نائب وزیراعظم
فیک نیوز کی روک تھام
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ فیک نیوز پھیلانے والوں کی پکڑ ہونی چاہئے۔ سوال یہ ہے لوگ فیک نیوز کے پیچھے کیوں چل رہے ہیں۔ فروری کے الیکشن میں صرف نواز شریف کو 70 ہزار سے زائد جعلی ووٹ ڈالے گئے، 16 سے 17 سیٹوں کے علاوہ ن لیگ کو پورے ملک میں سیٹیں نہیں ملیں۔
یہ بھی پڑھیں: لندن روانگی سے قبل عملے کا ایک نوجوان رکن طیارے میں نہ آیا، ساتھیوں نے ہوٹل میں جا کر دیکھا تو ایسا منظر کہ پیروں تلے زمین نکل گئی
فلسطین کی صورتحال
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فلسطین میں حماس کے سربراہ کی شہادت کی مذمت کرتے ہیں۔ یحییٰ سنوار ایک عظیم انسان تھے۔ اسرائیل سوچتا ہے یحییٰ سنوار کو شہید کرکے اپنے مقاصد حاصل کرلے گا تو یہ اس کی بھول ہے۔ فلسطین میں ایک سال ہوگیا ہے کہ دہشتگردی کی فضا قائم ہے۔
کشمیر کی حالت
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں اب تک لاکھوں افراد شہید ہوچکے ہیں۔ بھارت سفارتی معاملات میں اکیلا ہورہا ہے، نوازشریف کی جانب سے بھارت کیساتھ دوستی اور تجارت کی باتیں ہورہی ہیں۔








