مریم نواز کا اٹک، بہاولنگر اور لودھراں میں خواتین وکلاءکیلئے بار رومز، ڈے کیئرسینٹرز بنانے کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب کا اقدام
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کی 3 تحصیلوں میں خواتین وکلاءکے لئے بار رومز اور ڈے کیئر سینٹرز بنانے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی بنوں پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر ہلاک
خواتین وکلاءکی درخواست
خواتین وکلاءنے عدالت عالیہ کو ضرورت کے پیش نظر لیڈیز بار رومز اور ڈے کیئر سینٹرز کے قیام کی درخواست کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ
حکومتی ہدایت
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لیڈیز بار رومز بنانے کے لئے محکمہ تعمیرات ومواصلات کو فوری اقدامات کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں لیور، کوکلیئر ٹرانسپلانٹ، ہارٹ سرجری اور ڈائیلسز مفت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا
تعمیراتی عمل کا آغاز
اٹک، بہاولنگر اور لودھراں کے دور دراز علاقوں میں لیڈیز بار رومز کی تعمیرات کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے تینوں تحصیلوں میں لیڈیز بار رومز کے لئے سٹینڈرڈ نقشہ تیار کر لیا۔
وزیراعلیٰ کی اہم وضاحت
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خواتین وکلاء کے لئے ورک پلیس پر بنیادی سہولتوں کا ہونا اشد ضروری ہے، خواتین وکلاءکے لئے دیگر علاقوں میں بھی مرحلہ وار لیڈیز بار رومز بنانے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔








