وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیو کے خاتمے کے لئے قابلِ عمل پلان مانگ لیا
اجلاس کی صدارت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیو وائرس کو ختم کرنے کے لیے قابلِ عمل پائیدار پلان طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاید مستقبل میں اپنا چہرہ اے آئی کو بیچ دوں: احد رضا میر
پولیو کے خاتمے کی حکمت عملی
مریم نواز کی زیرِ صدارت پولیو کے خاتمے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں اُنہوں نے پولیو وائرس کے خاتمے کا ہدف حاصل کرنے کے لیے جامع اور مؤثر ویکسینیشن مہم کے آغاز کا حکم دیا۔ انہوں نے ویکسینیشن مہم کے دوران مسنگ چلڈرن کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اُنہوں نے کہا، "پنجاب کو مکمل طور پر پولیو فری بنانا ہمارا عزم ہے اور میں ویکسینیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کر رہی ہوں۔"
یہ بھی پڑھیں: خاتون محتسب کا جی سی یونیورسٹی اولڈ کیمپس کا اچانک دورہ، سیکیورٹی سٹاف نے گیٹ پر روک لیا، توہین عدالت کا نوٹس جاری
عوام کی شمولیت
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کے بھرپور تعاون کے ذریعے ہی پولیو وائرس کو ختم کیا جا سکتا ہے۔
موبائل اور مائیگرنٹ پاپولیشن کی ٹریکنگ
اجلاس میں پنجاب میں موبائل اور مائیگرنٹ پاپولیشن کی ٹریکنگ اور رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔








