سونے کی قیمت نے اب تک کے تمام ریکارڈ توڑ دیے
سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سونے کی آسمان سے باتیں کرتی قیمت نے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔
پاکستان میں سونے کی قیمت
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 81 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 772 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 41 ہزار 598 روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 721 ڈالر فی اونس ہے۔