نیب کا لاہور ہائیکورٹ سے جرمانے کے حکم کیخلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع
نیب کا سپریم کورٹ سے رجوع
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ اور محمد خان بھٹی کے خلاف ریفرنس کے معاملہ پر نیب نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے عائد جرمانے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں بڑی تباہی سے بچ گیا، دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی پکڑی گئی
ریفرنس کی تفصیلات
نیب کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ملزمان کے خلاف احتساب عدالت لاہور میں ریفرنس زیر سماعت ہے۔ 19 مارچ کو دونوں ملزمان نے انکوائری کے دوران ریکارڈ کیے گئے بیانات فراہمی کی درخواستیں دائر کیں، جس کے جواب میں 15 مئی کو احتساب عدالت نے ملزمان کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے بیانات فراہم کرنے کا حکم سنایا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
اسی طرح قومی احتساب بیورو نے 15 مئی کا احتساب عدالت کا حکم نامہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا، جس پر 21 اگست کو لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ابتدائی مراحل میں ہی 2 لاکھ روپے جرمانے کیساتھ مسترد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ کا آئینی ترامیم کیخلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دینے کا عندیہ
نیب کا اعتراض
درخواست میں نیب نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے جرمانے سے متعلق قانون کی غلط تشریح کی اور جلد بازی میں نیب پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔
نیب کی استدعا
قومی احتساب بیورو نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ ہائیکورٹ کی جانب سے عائد 2 لاکھ روپے جرمانے کی قانونیت کا جائزہ لیا جائے اور عدالت کا حکم نامہ عائد کیے گئے جرمانے کی حد تک واپس لیا جائے۔