مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما میڈیا سے بات کیے بغیر چلے گئے
پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے ایک بار پھر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما میڈیا سے بات کیے بغیر روانہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا ذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو 2ہفتوں میں ایم ڈی کیٹ امتحان لینے کا حکم
ملاقات کی تفصیلات
جیو نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی وفد کی ملاقات میں آئینی ترمیم پر مشاورت ہوئی۔ وفد نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ترامیم پر جواب سے متعلق مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا۔
وفد کی قیادت
پی ٹی آئی کے وفد کی قیادت چیئرمین بیرسٹر گوہر کر رہے تھے۔ ملاقات میں بیرسٹر گوہر علی، اسد قیصر اور سلمان اکرم راجہ شامل تھے۔ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے دوران بیرسٹر علی ظفر اور صاحبزادہ حامد رضا بھی موجود تھے، جبکہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان اور کامران مرتضیٰ شریک تھے۔








