ہمیں آئینی ترمیم کے مسودے سے اتفاق نہیں، معاملے کو پیر تک روکا جائے، پی ٹی آئی رہنما کا بیان
شیخ وقاص اکرم کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہمیں آئینی ترمیم کے مسودے سے اتفاق نہیں، ہم سمجھتے ہیں معاملے کو پیر تک روکا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: 15 سال کی تھی جب ٹرمپ نے زیادتی کی کوشش کی، نئی ایپسٹین فائلز میں امریکی صدر پر خاتون سے زیادتی کا الزام
صحت کی صورتحال
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کے دوران شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پہلی بار اپنی صحت سے متعلق بتایا، ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہائی سپرٹ میں ہیں، ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کا لیڈر کہہ رہا ہے کہ جیل میں بجلی بند ہے تو بند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 30 October 1947 کو یونیورسٹی گراﺅنڈ لاہور میں قائداعظمؒ کا فرمان: ’’کشمیر میں دشمن کامیابی حاصل نہیں کرپائے گا، دنیا جانتی ہے ہم سچائی پر ہیں‘‘
ڈاکٹروں کی رپورٹ
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ ایک ڈاکٹر آیا تھا، انہوں نے ہمیں 4 ڈاکٹروں کی رپورٹ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہیں، آپ توقع کر رہے ہیں کہ 40 منٹ میں آئینی ترمیم پر معاملہ طے کر لیں!
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
حکومت کے ساتھ بات چیت
شیخ وقاص اکرم نے یہ بھی کہا کہ ہم نے حکومت سے کوئی مسودہ نہیں لیا، مولانا فضل الرحمان صاحب کو بتایا ہے کہ پیر کو دوبارہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ انگیج نہیں کر رہے، فضل الرحمان کر رہے ہیں، ہمیں اس مسودے پر اتفاق نہیں۔
عدلیہ کے معاملات
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ وزیراعظم کو اپنی مرضی کا چیف جسٹس لانے کا اختیار دے رہے ہیں، عدلیہ ملک کا ستون ہے، ایک ستون کو دوسرے میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کو قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ بھی ہمیں قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ ہمارے تابع نہیں، ان کی اپنی جماعت ہے، ہم سمجھتے ہیں معاملے کو پیر تک روکا جائے۔








