میری درخواست ہے ہمارا ترمیمی بل مولانا فضل الرحمان خود پیش کریں، بلاول بھٹو
26th Proposed Constitutional Amendment
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) 26ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی منظوری کے حوالے سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے حکومت اور اپوزیشن کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چاہت فتح علی خان نے بھارتی فلمساز کرن جوہر کو بڑی پیشکش کر دی
Meeting with Bilawal Bhutto
مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو جب باہر آئے تو خاصے خوش دکھائی دیے، ان کے چہرے پرمسکراہٹ واضح تھی۔ مولاناکے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ میں مولانا فضل الرحمان کا شکرگزار ہوں، دو مہینوں سے دونوں جماعتوں نے انتھک محنت کی۔
Call for Political Consensus
مولانا فضل الرحمان آج اپوزیشن کی جماعتوں کو جواب دینگے، مجھے یقین ہے مولانا فضل الرحمان ان کو بھی قائل کرلیں گے۔ میری درخواست ہے کہ ہمارا بنایا گیا بل مولانا فضل الرحمان خودپیش کریں۔ کوشش اور خواہش ہے کہ سیاسی اتفاق رائے سے یہ ترمیم منظور کروائی جائے۔