ایمرجنگ ایشیاکپ؛ امپائرز کے غلط فیصلے نے پاکستان کو ہروادیا

پاکستان کی ایمرجنگ ایشیاکپ میں ناکامی

عمان(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایمرجنگ ایشیاکپ کے ایک اہم معرکے میں امپائر کے ایک غلط فیصلے نے پاکستان کو جیتنے سے محروم کردیا۔

پاکستان اور بھارت کا سنسنی خیز مقابلہ

گزشتہ روز عمان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایمرجنگ ایشیاکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔ اس میچ میں گرین شرٹس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست ہوئی۔ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران عرفات منہاس نے جارحانہ اننگز کھیل کر بھارتی بالرز کو پریشان کردیا۔ تاہم، عرفات منہاس کو 17ویں اوور کی آخری گیند پر متنازع آؤٹ قرار دیا گیا۔ عرفات منہاس نے 29 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

متنازع فیصلہ

راسخ سلام جب 17ویں اوور کی آخری گیند کروانے آئے تو فیلڈر وڈھیرا نے عرفات کا کیچ تھام لیا، لیکن بالر کی جانب سے نوبال کروائے جانے کے باوجود امپائرز نے بیٹر کو آؤٹ قرار دیا۔ یوں پاکستان میچ جیتنے سے محروم ہوگیا۔ امپائرز کے متنازع فیصلے پر سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر بھارت کو میچ جتوانا تھا تو مقابلہ کیوں رکھا گیا؟

آنے والے میچز

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز کی ٹیم کل ایونٹ میں دوسرا میچ میزبان عمان کے خلاف کھیلے گی۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...