نسیم شاہ، جسپریت بمراہ سے ‘بہتر بالر’ قرار
احسان اللہ کا حیران کن بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے نسیم شاہ کو جسپریت بمراہ سے ‘بہتر بالر’ قرار دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: دل چاہتا ہے بڑی ہو کر سی ایم بنوں
نسیم شاہ کی قابلیت کا اعتراف
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق نوجوان کرکٹر احسان اللہ نے حیران کن بیان دیتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ بھارتی اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سے بہتر ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی سوئنگ اور رفتار سے پہنچان بنائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: المیہ یہ ہے کہ کھلے گٹر میں صرف ایک معصوم بچہ نہیں گرا بلکہ پاکستان کا پورا جمہوری نظام ہی اوندھے منہ اسی گٹر میں پڑا ہے، سراج الحق
آئندہ کے بہترین فاسٹ بولر
انہوں نے بمراہ کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام فارمیٹس میں میچ جیتنے والی کارکردگی پیش کررہے ہیں لیکن نسیم شاہ مستقبل کے بہترین فاسٹ بولر بن کر ابھریں گے۔
نسیم شاہ کی حالیہ کارکردگی
احسان اللہ نے کہا کہ نسیم شاہ 2021 اور 2022 ورلڈکپ میں اپنی دھاک بٹھاچکے ہیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کچھ عرصے سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں پارہا۔








