لاہور آج بھی فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر برقرار
لاہور کی فضائی آلودگی کی صورتحال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں چھٹی کے باوجود فضائی آلودگی میں کمی نہیں آئی۔ باغوں کے شہر لاہور آج بھی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔
سموگ کی اوسط شرح
شہر میں سموگ کی اوسط شرح 409 ریکارڈ کی گئی ہے۔ برکی روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 593، ڈی ایچ اے کے علاقے کا اے کیو آئی 451 جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 416 پر پہنچ چکا ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 21 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ شہر میں ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔