پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان آج پھر مذاکرات ہوں گے
مذاکرات کا آغاز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور جے یو آئی کے درمیان آج پھر مذاکرات ہوں گے۔
مذاکرات کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا وفد سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے گھر جائے گا۔
آئینی ترمیم پر دونوں جماعتوں کے درمیان حتمی مشاورت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی آئینی ترمیم پر حتمی جواب سے مولانا کو آگاہ کرے گی۔