ابھی ووٹ ڈالنے یا نہ ڈالنے کا فیصلہ نہیں ہوا، سینیٹر کامران مرتضیٰ
جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان نے جو پیغام دینا تھا وہ سیاسی گفتگو مکمل ہو چکی ہے، ابھی ووٹ ڈالنے یا نہ ڈالنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔
پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو چکا ہے، مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی کا وفد ان کی رہائشگاہ پر ملے گا۔