پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پہنچ گیا
پی ٹی آئی وفد کی جے یو آئی رہنما سے ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کا وفد سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پہنچ گیا۔ وفد میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، اور مولانا راجہ ناصر عباس شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بارک اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر کیا کہا؟
ملاقات کی تفصیلات
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی وفد نے عمران خان سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی اور بانی پی ٹی آئی کا سربراہ جے یو آئی کو پیغام پہنچایا تھا۔ پی ٹی آئی وفد نے آئینی ترمیم پر جواب دینے کیلئے مزید مشاورت کیلئے وقت مانگا تھا۔
آنے والے اقدامات
پی ٹی آئی وفد آج مولانا فضل الرحمان کو اپنے جواب سے آگاہ کرے گا۔