چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل شروع ہو گیا
چیف جسٹس کی تعیناتی کا عمل شروع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل شروع ہو گیا، سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی لیڈرز سے کمیٹی ارکان کے نام مانگ لئے۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر رجب بٹ نے گھر پر فائرنگ کا ذمہ دار 333 گروپ کو قرار دے دیا
کمیٹی کی تشکیل
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کمیٹی کیلئے 8 ارکان قومی اسمبلی اور 4 ارکان سینیٹ سے لئے جانے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی بنتے ہی وزارت قانون سے 3 سینئر ترین ججز کا پینل طلب کیا جائے گا، کمیٹی ججز کے 3 رکنی پینل میں سے نئے چیف جسٹس کا انتخاب کرے گی۔
وزیراعظم کو ایڈوائس
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی چیف جسٹس پاکستان کا نام وزیراعظم کو ارسال کرے گی، وزیراعظم چیف جسٹس پاکستان کے تقرر کی ایڈوائس صدر کو بھجوائیں گے。








