سود کے خاتمے کی ترمیم پر مفتی تقی عثمانی کا مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین
مفتی اعظم پاکستان کی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد تقی عثمانی نے 26 ویں آئینی ترمیم میں سود کے خاتمے، وفاقی شرعی عدالت اور مدارس کا مسئلہ حل کرانے پر جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر مملکت طلال چودھری سے مفتی منیب الرحمن کی اہم ملاقات
ملکی استحکام کے لیے اہم اقدام
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے الفاظ نہیں مل رہے ہیں۔ انہوں نے جس دانشمندی سے اس موقع پر ملک و ملت کی رہنمائی کی اس سے کئی اسلامی مقاصد حاصل ہوئے اور ملک شدید سیاسی انتشار سے بچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے ترامیم کے ذریعے عدلیہ، سیاست اور جمہوریت کا خاتمہ نہیں کیا بلکہ خود اپنے ڈیتھ وارنٹ بھی سائن کیے ہیں، فواد چودھری
سود کے خاتمے کی خوشخبری
انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے سود کے خاتمے، وفاقی شرعی عدالت اور مدارس کا مسئلہ حل ہوا۔ مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ طویل مدت کے بعد قوم کو ایسی خوشی کی خبر ملی ہے۔
دعائیں اور نیک تمنائیں
اللہ تعالی مولانا فضل الرحمان کی عمر، علم اور جدوجہد میں برکت اور ملک و ملت کے لیے ان کی خدمات کو قبول فرمائے۔








