خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزراء کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل پیش
پشاور میں صوبائی وزرا کی تنخواہوں کا ترمیمی بل
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزرا کی تنخواہوں، الاؤنسز اور استحقاق ترمیمی بل خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں “چیف منسٹر انسولین” پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ، لاہور سمیت 3 اضلاع میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا
نئی مالی امداد کی تفصیلات
ہم نیوز کے مطابق بل میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزرا کو مکان کی تزئین و آرائش کیلئے 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ سرکاری گھر نہ ہونے کی صورت میں وزرا کو ماہانہ 2 لاکھ روپے کرایہ دیا جائے گا، جبکہ صوبائی کابینہ کے ممبران ذاتی گھر کے استعمال پر بھی 2 لاکھ روپے کرایہ وصول کریں گے۔
اشیاء کی خریداری اور واپسی کے اصول
10 لاکھ روپے میں تزئین و آرائش، ریفریجریٹر اور ائیر کنڈیشنر بھی خریدا جا سکے گا۔ وزارت ختم ہونے پر سرکاری خرچ پر خریدی گئی اشیا واپس کی جائیں گی۔ وزرا کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق بل وزیر قانون آفتاب عالم نے پیش کیا۔