تحریک انصاف نے 4 ارکان قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے
تحریک انصاف کی جانب سے شوکاز نوٹس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف نے 4 ارکان قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ ایران سے متعلق جاری تنازع میں براہ راست شامل نہیں ہوگا اور نہ ہی مشرقِ وسطیٰ میں فوج تعینات کرے گا، وزیر اعظم کیئر اسٹارمر
مشتمل ارکان
زین قریشی، اسلم گھمن، مقداد علی خان اور ریاض فتیانہ کو شوکاز جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
نوٹس کی وجوہات
نوٹس میں کہا گیا کہ آئینی ترمیم سے پہلے آپ نے پی ٹی آئی کے ساتھ رابطہ منقطع کیا ہے۔ قابل بھروسہ شواہد ملے ہیں کہ آپ نے حکومت سے رابطہ کیا۔ نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ سات دن میں بتائیں کہ آپ کو پارٹی سے منحرف قرار کیوں نہ دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: آدمی نے اپنی بیٹی کی عمر کی لڑکی سے شادی کرلی، دونوں کی عمر میں کتنا فرق ہے؟
جواب نہ دینے کی صورت میں صورتحال
اگر نوٹس کا جواب نہ دیا گیا تو پارٹی سے نکالنے سمیت دیگر کارروائی کی جائے گی۔
زین قریشی کی تردید
یاد رہے کہ زین قریشی نے اس قسم کے تمام الزامات کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے۔








