بنگلورو: 7 منزلہ زیر تعمیر عمارت منہدم، کئی مزدور پھنس گئے ، 1ہلاک
بنگلورو میں زیر تعمیر عمارت گرنے کا واقعہ
بنگلورو (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلورو کے بابوساپلیہ میں شدید بارش کے دوران منگل کے روز زیر تعمیر 7 منزلہ عمارت گرنے سے کئی مزدوروں کے پھنس جانے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر، اگلے جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن پر غور
واقعے کی تفصیلات
اس واقعہ میں ایک مزدور کی بھی موت ہو گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب شہر میں شدید بارش جاری ہے۔
امدادی کارروائیاں
ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کی 2 ریسکیو گاڑیاں امدادی کاموں کے لیے تعینات کر دی گئی ہیں۔