گینگسٹر کی دھمکیاں: سلمان خان نئے پراجیکٹس کے لیے بھارت سے کہاں جا رہے ہیں؟

سلمان خان کا نئے پراجیکٹس پر کام جاری رکھنے کا فیصلہ

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ دبنگ سٹار سلمان خان نے بھارت کے بد نام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے ملنے والی قتل کی دھمکیوں کے باوجود اپنے پراجیکٹس پر کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی انتخاب: کیا مسلمان ووٹرز اگلے صدر کا انتخاب کریں گے؟-1

مداحوں کی فکر

بھارتی سیاستدان بابا صدیقی کا قتل اور لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دبنگ سٹار کو دی گئی مسلسل دھمکیوں کے باعث سلمان خان کے مداح ان کی حفاظت کو لے کر خاصے بے چین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی، پاکستانی و بھارتی صدور کی تنخواہ کتنی ہے؟

آنے والے پروجیکٹس

بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ کی دھمکیوں کے باوجود، سلمان خان اپنے آنے والے پراجیکٹس کی شوٹنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ اب مقبول بین الاقوامی شو 'دبنگ ری لوڈڈ ایونٹ' کے لئے دبئی جائیں گے، جس کا انعقاد 7 دسمبر کو متوقع ہے۔

اس شو میں سلمان خان کے علاوہ جیکولین فرنینڈس، سوناکشی سنہا، سنیل گروور، منیش پال اور آستھا گل جیسی مشہور شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، عدالت نے 14 صفحات اور 79 سوالوں پر مشتمل سوال نامہ بانی پی ٹی آئی کو فراہم کر دیا

اضافی سکیورٹی انتظامات

سلمان خان کو درپیش خطرے کے پیش نظر بھارتی پولیس کی جانب سے اضافی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، بڑی تعداد میں پولیس اہلکار ان کی ممبئی کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹس کی حفاظت پر مامور ہیں۔

ممبئی پولیس نے سلمان خان کی رہائش گاہ پر چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ جدید اے آئی ٹیکنالوجی سے آراستہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہنی سنگھ نے پاکستانی گلوکار کو کریڈٹ دیکر سرائیکی گانا گایا

بگ باس اور سکندر کی شوٹنگ

اس سے قبل بھارتی میڈیا پر ہی بتایا گیا تھا کہ سلمان خان بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 18 کی شوٹنگ اعلیٰ سطح کی سکیورٹی کے ساتھ کر رہے ہیں جبکہ ان کی فلم 'سکندر' کی شوٹنگ بھی ایک بار پھر شروع کی جاچکی ہے۔

سلمان خان کی پوری ٹیم حفاظتی انتظامات کے حوالے سے خاصی محتاط ہے اور اداکار خود اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ان کی وجہ سے کسی دوسرے اداکار کو انتظار نہیں کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم سے عدلیہ میں سیاسی مداخلت کا راستہ ہموار ہوا: بیرسٹر سیف

لارنس بشنوئی گینگ کی دھمکیاں

سلمان خان کا جانی دشمن لارنس بشنوئی گینگ انہیں مختلف مواقع پر کئی خطرناک دھمکیاں دے چکا ہے۔ رواں برس اپریل میں، لارنس بشنوئی گینگ سے منسلک 2 ملزمان نے باندرہ کے بینڈ سٹینڈ پر واقع سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کی بالکونی میں فائرنگ کی تھی۔ اس کے بعد سے پولیس نے اداکار کی سکیورٹی بڑھادی ہے، تاہم اس کے باوجود سلمان کے والد سلیم خان کو بھی حملے کی دھمکی دی گئی تھی۔

2023 میں، سلمان خان کے مینیجر کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی تھی جس میں بشنوئی گینگ نے کہا تھا کہ اس کی برادری کالے ہرن کو اپنے مذہبی گرو بھگوان جمبیشور (جمبا جی) کا اوتار سمجھتی ہے لہٰذا عدالت سے اس کیس میں سزا یا بریت سلمان خان کیلئے حتمی فیصلہ نہیں ہوگی۔

اگر سلمان اور ان کے والد سلیم خان جمبا جی مندر میں جا کر سر عام معافی مانگ لیں تو وہ اپنا ارادہ بدل سکتا ہے، ورنہ بشنوئی برادری انہیں قتل کردے گی۔

ماضی کی دھمکیاں

جولائی 2022 میں بشنوئی نے مبینہ طور پر گینگسٹر سمپت نہرا کو سلمان خان کی رہائش گاہ کے ارد گرد مخبری لینے کے لئے بھیجا، لیکن کم ہتھیار کے سبب بشنوئی گروپ کو اپنا یہ منصوبہ روکنا پڑا۔ ان دھمکیوں میں 2018 کی عدالت میں پیشی کے دوران دی گئی دھمکی بھی شامل ہے، جس میں لارنس بشنوئی گینگ نے سلمان خان کو کہا تھا کہ 'ہم سلمان کو جودھ پور میں قتل کردیں گے اور جب ہم یہ قتل کریں گے تو سب کو پتا چل جائے گا'۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...