توشہ خانہ ٹوکیس؛ بشریٰ بی بی کے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع، روبکار کچھ دیر میں جاری ہونے کا امکان
بشریٰ بی بی کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) توشہ خانہ ٹوکیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کرادیئے گئے ہیں۔ بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار کچھ دیر میں جاری ہونے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے پر سٹے آرڈر دینے والا جج معطل
وکلا اور گواہان کی موجودگی
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کے معاملے پر وکلا خالد یوسف اور رائے سلمان امجد عدالت میں موجود ہیں۔ وکلا، ضامن اور گواہان سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں موجود ہیں۔
ضمانتی مچلکے کی جمع آوری
بشریٰ بی بی کے ضمانتی مچلکے سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں جمع کرادیئے گئے ہیں۔ بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار کچھ دیر بعد جاری کی جائے گی۔ بشریٰ بی بی کا ضمانتی مچلکہ ملک طارق محمود نون نے دیا۔