برکس کا غزہ پر اسرائیلی بمباری، اموات اور تباہی پر اظہا ر تشویش، مشترکہ اعلامیہ جاری
برکس اجلاس کی مشترکہ اعلامیہ
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) برکس اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیل کی بمباری سے بڑے پیمانے پر فلسطینی شہریوں کی اموات، جبری انخلا اور تباہی پر تشویش کا اظہار کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کم عمری کی شادی سے متعلق بل کو مذہب سے متصادم قرار دینا بچوں کے حقوق کی نفی ہے: انسانی حقوق کمیشن
لبنان کی صورتحال کا ذکر
مشترکہ اعلامیے میں لبنان کی صورتحال پر بھی عالمی برداری کو خبردار کیا گیا اور شہریوں کی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی عدالت نے ٹرمپ کے عائد کردہ ٹیرف غیر قانونی قرار دے دیے، امریکی صدر کا سخت ردعمل
یوکرین کے معاملے پر موقف
برکس کے مشترکہ اعلامیے میں یوکرین کے معاملے پر اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل اور تنازعے کو مذاکرات سے حل کرنے پر زوردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں کرکٹ کی تاریخ کا 253 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
روس کی تجاویز
برکس اجلاس میں روس نے برکس سرمایہ کاری پلیٹ فارم بنانے، اجناس کی ایکسچینج قائم کرنے اور قیمتی دھاتوں اور ہیروں کی خرید و فروخت کے لیے علیحدہ پلیٹ فارم بنانے کی تجاویز پیش کیں۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی تقرری کے خلاف اپیل مسترد
دوطرفہ بات چیت
برکس اجلاس کا دوسرے روز دوطرفہ بات چیت کا محور رہا جس دوران روس کے صدر پیوٹن نے چینی ہم منصب شی جن پنگ، بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی، جنوبی افریقا اور مصر کے صدور سمیت دیگر رہنماو¿ں سے ملاقاتیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: تمہارا میرا کتاب کا بھی تعلق ہے اسے خراب مت کرو
اقتصادی تعاون اور نئے اراکین
ان ملاقاتوں میں اقتصادی تعاون بڑھانے اور تنظیم میں نئے اراکین شامل کرنے پر بات ہوئی۔ اس موقع پر روسی صدر کا کہنا تھا کہ تنظیم کے اراکین اقدار اور عالمی نقطہ نظر پر یکساں موقف کے حامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پالیسی صرف بانیٔ پی ٹی آئی کی چلے گی، بانی سے ملنا چاہتے تھے، لیکن عدالتی حکم کے باجود ملنے نہیں دیا گیا، سہیل آفریدی
نئے کثیرالقطبی ماڈل کی تشکیل
انہوں نے کہا کہ ایک نیا کثیرالقطبی ماڈل بن رہا ہے جو اقتصادی ترقی کی نئی لہر کی بنیاد بن رہا ہے اور یہ گلوبل ساؤتھ اور ایسٹ کے سبب ہے۔
چینی صدر کا کثیرالجہتی طرز اپنانے پر زور
برکس اجلاس کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے امور میں کثیرالجہتی طرز اپنانے پر زور دیا۔








