سپیکر پنجاب اسمبلی سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے وفد کی ملاقات

ملاقات کا پس منظر

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے وفد نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ یو این ڈی پی کے وفد میں قیصر اسحاق، ڈاکٹر علی البیاتی، عثمان ظفر، بابر یعقوب، حمیرہ جاوید اور چودھری امجد مان شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن سندور پر تبصرہ کرنے والے بھارتی پروفیسر علی خان محمود آباد کون ہیں اور اس وقت کس حال میں ہیں ۔۔؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔

ملاقات کی تفصیلات

ملاقات میں یو این ڈی پی کے وفد نے پنجاب اسمبلی کو محفوظ ڈیجیٹل ماحول کے حوالے سے آگاہی سیشنز فراہم کرنے میں مدد دینے کی تجویز دی۔ یو این ڈی پی نے سپیکر ملک محمد احمد خان کی فیک نیوز کے مسئلے کو اجاگر کرنے اور پارلیمنٹیرینز کی اس اہم معاملے پر معاونت کرنے کے اقدام کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: حارث روف نے اہم سنگِ میل اپنے نام کر لیا

سپیکر کا اظہار خیال

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا پر فیک نیوز کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں انسداد فیک نیوز کے حوالے سے قانون سازی کی جا رہی ہے۔ فیک نیوز کے سدباب کے لیے یو این ڈی پی کا کردار تعمیری اور قابل ستائش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان علی آغا نے صائم ایوب کو اپنا ایوارڈ دینے کے بعد ایک اور شاندار بات کہہ دی

آگاہی سیشنز کا اہتمام

انہوں نے کہا کہ فیک نیوز کے سدباب کے لیے یو این ڈی پی لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے آگاہی سیشنز کا اہتمام کرے۔ یو این ڈی پی اور موجودہ حکومت کے مقاصد مشترک ہیں۔ فیک نیوز کے سدباب کے لیے حکومت یو این ڈی پی کو ہر ممکنہ معاونت فراہم کرے گی۔ سچ تک رسائی ہر ایک کا بنیادی حق ہے۔ بد قسمتی سے سوشل میڈیا کی غلط استعمال سے لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ تعلیمی اداروں میں سوشل میڈیا کا صحیح استعمال اور فیک نیوز کے خاتمے کے لحاظ سے سلیبس کو ترتیب دینا ہو گا۔

وفد کی شکر گزاری

وفد نے یو این ڈی پی کو حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سپورٹ پر سپیکر ملک محمد احمد خان کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...