بشریٰ بی بی کچھ دیر بنی گالا قیام کے بعد پشاور روانہ، نجی ٹی وی کا دعویٰ
بشریٰ بی بی کا پشاور سفر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کچھ دیر بنی گالا قیام کرکے پشاور چلی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی وسائل کی بہتر مینجمنٹ کیلئے کام کررہے ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب
میڈیکل چیک اپ کی تفصیلات
جیو نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی پشاور میں شوکت خانم ہسپتال میں تفصیلی میڈیل چیک اپ کرائیں گی جبکہ وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں قیام کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی زلزلے آ رہے ہیں، نوبت سول نافرمانی کی کال تک کیوں پہنچی، سوال لاشیں ملنے کا نہیں عوام میں غم وغصے کا ہے، گیم کا ٹیمپو سلو کون کرے گا۔۔؟
بشریٰ بی بی کی رہائی
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔ بشریٰ بی بی کی رہائی گیٹ نمبر 5 سے کی گئی۔ رہائی کا عمل سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے میں مکمل کیا گیا۔ بشریٰ بی بی سخت سکیورٹی حصار میں جیل سے روانہ ہوئیں، جبکہ پارٹی کارکنوں کی جانب سے بشریٰ بی بی کی گاڑی پر گل پاشی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: طلباء کو احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن۔۔۔جامعات میں جاری مظاہروں پر ایرانی حکومت کا رد عمل آ گیا
قانونی معاملات
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کے معاملے پر وکلا خالد یوسف اور رائے سلمان امجد عدالت میں پیش ہوئے۔ وکلا، ضامن اور گواہان سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی کے ضمانتی مچلکے سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں جمع کرائے گئے، جبکہ بشریٰ بی بی کا ضمانتی مچلکہ ملک طارق محمود نون نے دیا۔
عدالتی عمل اور رہائی
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری کر دی گئی۔ جج شاہ رخ ارجمند نے بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار پر دستخط کردیئے۔ عدالتی عملہ روبکار لے کر اڈیالہ جیل پہنچا، اور رہائی کی روبکار ملنے کے بعد جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کو رہا کیا۔








