Stories
ایک منکر کا سفر: خدا کے وجود پر سوال
مرنے کے بعد اگر پتہ چلا کہ اللہ پاک کا وجود ہی نہیں ہے؟
مریش کمار، فزکس میں PhD کے بعد بھارت کی ایک اہم یونیورسٹی میں پروفیسر پوسٹ ہوا۔ ہندو اور ہرم سے پہلے سٹیفن ہاکنگ کے منفر تھا۔ 1986 لندن میں دوران تعلیم، سٹیفن ہاکنگ کے لیکچرز اور کتب سے ایسا متأثر ہوا کہ خدا کا ہی منکر ہو گیا اور ایسا منکر کہ بڑے بڑے مسلم، عیسائی اور یہودی علماء سے بھرپور مباحثہ کرتا۔ یہاں تک کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک بھی مجھے قائل نہ کر سکے۔
ڈاکٹر مریش کمار بتاتے ہیں کہ 2005 کی چھٹی کے دن کی ایک صبح مسلم سبزی فروش نے گھر کی بیل دی۔ میں گزشتہ 20 سال سے سبزی اسی سے خرید رہا تھا۔ اس دن میں نے اسے چائے کی آفر کی۔