22سالہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی ، ایف آئی آر میں شوہر اور 2 بہنوئی نامزد
متاثرہ خاتون کا معاملہ
جامشورو (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوٹری میں 22 سالہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں پر بھارتی بورڈ کا بیان سامنے آگیا
اہم معلومات
ایس ایس پی کے مطابق خاتون نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی، جس کے کچھ عرصہ بعد خاتون کے اپنے شوہر سے اختلافات پیداہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا ہوگا؟
عدالت اور ایف آئی آر کی تفصیلات
ایس ایس پی نے بتایا کہ عدالت کے ذریعے جو ایف آئی آر کٹوائی گئی وہ بھی ڈیڑھ ماہ پرانی ہے۔ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان میں متاثرہ خاتون کا شوہر اور اس کے 2 بہنوئی شامل ہیں۔
ملزمان کی گرفتاری
ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی 3 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ متاثرہ خاتون کے طبی معائنہ کے لیے میڈیکل لیٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔








