جنرل ساحر شمشاد مرزا سے سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات
پاکستان اور سری لنکا کے مضبوط تعلقات
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان سری لنکا کیساتھ اپنے پائیدار تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ارشاد بھٹی کی تحقیقات ہوں تو ان کا کھرا بھی جنرل فیض حمید سے ہی جا کر ملے گا: جاوید لطیف
ملاقات کا پس منظر
سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی پہنچے، جہاں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: فضائی آلودگی میں لاہور کا تیسرا نمبر، پہلے نمبر پر پاکستان کا کونسا شہر ہے؟ جانیے
دو طرفہ سکیورٹی اور دفاعی تعاون
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ سکیورٹی اور دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستان دفاع اور سلامتی کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اس ملک نے ایک روز عظیم مملکت بننا ہے، ساری توانائیاں اس مشن کے گرد گھومتی تھیں، تعلیم یافتہ اور قابل نوجوانوں کیلئے گہری محبت رکھتا تھا
سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر کی تعریف
سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کیلئے کوششوں کو سراہا۔
گارڈ آف آنر کی تقریب
اس موقع پر جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر آمد پر تنیوں مسلح افواج کے دستے نے سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔








