آئینی ترمیم سے جسٹس منصور کا راستہ رُکا ، رانا ثنا اللہ کا اعتراف
رانا ثنا اللہ کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے جسٹس منصور کا راستہ رُکا ہے لیکن اس میں حکومت کا عمل دخل کم اور پی ٹی آئی کا زیادہ ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ایسا انتشاری ٹولہ ہے کہ جس کی حمایت کرے اس کا بھی نقصان ہوجائے۔
یہ بھی پڑھیں: بچے کے پیٹ سے بلیڈ، گھڑی اور کیل برآمد، ڈاکٹر حیران
پی ٹی آئی کا کردار
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جسٹس منصور بہت اچھے جج ہیں لیکن ان کے بارے میں پی ٹی آئی والے کہتے رہے کہ ہماری بات ہوگئی ہے، اکتوبر میں جسٹس منصور آرہے ہیں جو حکومت کا بندوبست کردیں گے۔
ساکھ کی اہمیت
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ایسی باتیں کسی کی بھی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔