بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے پارٹی رہنما مشعال یوسف زئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
مریم ریاض وٹو کی مشعال یوسف زئی پر تنقید
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے پارٹی رہنما مشعال یوسف زئی پر شدید تنقید کرتے ہوئے آڑے ہاتھوں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویلڈن! شاباش! قوم کو آپ پر فخر ہے! وزیر داخلہ محسن نقوی پولیس اور ایف سی جوانوں کا حوصلہ بڑھانے ڈی چوک پہنچ گئے
مشعال یوسف زئی کی کورٹ آمد
جیونیوز کے مطابق مریم وٹو نے کہا کہ مشعال بی بی، آپ آج کیوں کورٹ پہنچیں؟ کیا آپ کارروائی ڈالنے آئی تھیں؟ انہوں نے مشعال یوسف زئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کے کیسوں میں آپ کا کوئی کردار نہیں رہا، انہوں نے تو کبھی یہ بھی نہیں پوچھا کہ کوئی پٹیشن کب فائل ہوئی۔
کام کا کریڈٹ لینے کا مشورہ
مریم وٹو نے مشعال یوسف زئی سے کہا کہ کام کر کے کریڈٹ لیا کریں، ورنہ جس کا کریڈٹ بنتا ہے، اسے کریڈٹ لینے دیں۔