آئینی ترمیم پاس ہونے کے بعد نوازشریف اچانک کس ملک روانہ ہو گئے ؟ جانئے

نواز شریف کی دبئی روانگی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور سے دبئی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تعلقات استوار کرنے ہوں گے: علی جہانگیر صدیقی
پرواز کی تفصیلات
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 625 کے ذریعے صبح 9 بج کر 22 منٹ پر روانہ ہوئے۔ نواز شریف ایک سال 4 دن کے بعد بیرون ملک روانہ ہوئے ہیں، سابق وزیراعظم گزشتہ سال 21 اکتوبر کو لندن سے براستہ دبئی لاہور پہنچے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: New Petition Filed Against Proposed Constitutional Amendments in Supreme Court
بین الاقوامی دورے کا منصوبہ
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف 5 ممالک کا دورہ کریں گے جن میں دبئی، امریکا، لندن اور یورپ کے ممالک شامل ہیں۔ دبئی میں ان کا قیام ایک روز کے لیے ہوگا جس کے بعد وہ لندن جائیں گے۔ نواز شریف 29 اکتوبر کو لندن سے امریکا جائیں گے جہاں 4 روز قیام کے بعد واپس لندن پہنچیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نومبر کے پہلے ہفتے میں لندن جائیں گی، چند روز قیام کے بعد نواز شریف اور مریم نواز یورپ کے مختلف ممالک کے دورے کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے جارحیت اور اشتعال انگیزی پر اترے بھارت کو ایک بار پھر لگام دے دی
اہم ملاقاتیں اور چیک اپ
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف بیرون ممالک کے دوروں کے دوران اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ نواز شریف کا اپنے چیک اَپ کے لیے لندن کا دورہ شیڈول تھا لیکن آئینی ترامیم کے باعث انہوں نے اپنا دورہ دو بار ملتوی کیا تھا، تاہم اب نواز شریف لندن میں اپنا چیک اَپ بھی کروائیں گے۔
سیاسی ملاقاتیں
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی لندن میں چند اہم سیاسی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔