مریم نواز سے بیلجیئم کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
ملاقات کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے بیلجیئم کے سفیر چارلس ایڈسبالڈ وان ڈر گراچٹ ڈی رومرزوائل کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیدائش کے فوری بعد بچوں کو لگنے والا وہ بیکٹیریا جو انہیں انفیکشن سے بچاتا ہے، سائنسدانوں کا دلچسپ انکشاف
دوطرفہ تعاون کے مواقع
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب اور بیلجیئم کے سفیر نے مستقبل میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے مزید مواقع تلاش کرنے پر زور دیا۔ بیلجیئم کے سفیر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کی تعریف بھی کی جبکہ بیلجیئم کے سفیر نے حکومت پنجاب کے معاشی ویژن کو بھی سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے دہری شہریت والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
وزیراعلیٰ کا بیان
اس موقع پر مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بیلجیئم دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیلجیئم کے ساتھ تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے اور تعلیم، آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں میں مزید تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بی آئی ایس پی کے تحت مستحق خواتین کے لیے خوشخبری، سہ ماہی قسط میں ایک ہزار روپے اضافہ
پنجاب میں ترقی کے اقدامات
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی میں عالمی معیار کی مہارتوں کی ٹریننگ دی جارہی ہے اور پنجاب میں زرعی شعبے کی میکانائزیشن پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عظمی بخاری بے بنیاد اور گمراہ کن بیانات دینے سے باز رہیں، رمضان ریلیف پیکج پر مردہ سیاست چمکانا پنجاب حکومت کی بے حسی کاثبوت ہے، شفیع جان
سفیر کی رائے
سفیر چارلس ایڈسبالڈ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلائمیٹ چینج کے اثرات پر کنٹرول اور ماحول کی بہتری کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات متاثر کن ہیں۔ انہوں نے پیغام دیا کہ پنجاب میں ماحول دوست اختراعی اقدامات کے دورس نتائج حاصل ہوں گے۔
سرمایہ کاری کے مواقع
چارلس ایڈسبالڈ نے مزید کہا کہ بیلجیئم پاکستان میں سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے تعلیم، زراعت اور دیگر شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔








