27 ویں ترمیم نہیں آئے گی بھرپور مزاحمت کریں گے: فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان کا موقف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم نہیں آئے گی، اگر ایسا ہوا تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: زاہد گشکوری نے 5 اگست کو پی ٹی آئی کا احتجاج کا گرینڈ پلان بے نقاب کر دیا
ترمیم کے متعلق گفتگو
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصل ڈرافٹ اور فائنل ہونے والے ڈرافٹ میں فرق تھا، آئینی ترمیم کی 56 کلاز تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی معروف اداکارہ صنم سعید کے گھر جلد بچے کی پیدائش متوقع
اپوزیشن میں رہنے کا عزم
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں ہوں، حکومت میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، 27 ویں ترمیم نہیں آئے گی بھرپور مزاحمت کریں گے۔
صوبائی تنازعات پر تبصرہ
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ایک صوبے کو دوسرے صوبے سے لڑانا غیر سیاسی سوچ ہے، وفاق پر چڑھائی کا اثر ملک کو تقسیم کرنے کے برابر ہے۔








