حافظ آباد: پی ٹی آئی کے ضلعی سیکرٹریٹ پر تالا لگادیا گیا
پولیس کی کارروائی
حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دربار روڈ پر پی ٹی آئی کے ضلعی سیکرٹریٹ پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کی گئی۔
ضلعی سیکرٹریٹ کی واگزارگی
پولیس کے مطابق کارروائی میں ضلعی سیکرٹریٹ کو واگزار کروا کر پولیس نے گیٹ پر تالا لگادیا۔
قبضے کا سنگین الزام
پولیس کا کہنا ہے کہ اس جگہ پر پی ٹی آئی رہنماو¿ں نے قبضہ کر رکھا تھا، ضلعی سیکرٹریٹ سے پی ٹی آئی کے لگے بورڈز بھی اتاردیے گئے۔
سیکورٹی کی صورتحال
پولیس نے مزید بتایا کہ گیٹ پر تالا لگانے کے بعد پولیس بھی تعینات کردی گئی ہے۔