اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر عائد پابندی ختم
ملاقاتوں پر پابندی کا خاتمہ
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ایک نازک دوراہے پر ہے، چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے شاہد آفریدی کا بیان
پابندی کی وجوہات
جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں سمیت تمام قیدیوں کی ملاقاتیں اب معمول کے مطابق ہوں گی۔ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی 25 اکتوبر تک لگائی گئی تھی۔ رواں ماہ 4 اکتوبر کو سکیورٹی وجوہات کے باعث جیل ملاقاتوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
سکیورٹی خدشات
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ اڈیالہ جیل میں دہشت گرد حملے کے پیش نظر ملاقاتوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ جیل میں فرضی مشقوں کے باعث بھی ملاقاتوں پر پابندی عائد تھی۔