اسرائیلی حملوں کو کامیابی سے ناکام بنادیا، فوجی تنصیبات کو محدود نقصان پہنچا، ایرانی ایئرفورس
ایران کا فضائی دفاعی نظام اسرائیلی حملوں کے خلاف کامیاب
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے اپنے فضائی دفاع کے ذریعے اسرائیلی حملوں کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان میں دفتر اور رہائش کے لیے بہاولپور روڈ صدر کے علاقے میں کوٹھی کا نصف حصّہ حاصل کیا گیا، اس عمارت کا کرایہ اس دور میں 175 روپے تھا۔
ایرانی ایئرفورس کا دعویٰ
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی ایئرفورس کا کہنا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارتی ٹیم میں شامل اہم کھلاڑی کے والد انتقال کرگئے
تنصیبات پر حملے کی تصدیق
ایران کی فضائی دفاعی فورس نے تہران، خوزستان اور ایلام صوبوں میں فضائی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جارحیت کو کامیابی سے ناکام بنا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ، چینی وزارت خارجہ نے اہم بیان جاری کر دیا
مجرم حکومت کی مہم جوئی
ایرانی فورس نے بیان میں کہا کہ مجرم ناجائز صیہونی حکومت نے کسی بھی مہم جوئی سے باز رہنے کی ہماری وارننگ کو نظرانداز کیا اور آج صبح تہران، خوزستان اور ایلام کے صوبوں میں فوجی تنصیبات پر حملہ کیا۔ تاہم، ایرانی مربوط فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے اس جارحیت کا مقابلہ کیا، اگرچہ حملوں سے کچھ مقامات پر محدود نقصان پہنچا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ؛ مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق
میزائلوں کا نشانہ بنانا
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلیوں نے قریبی فاصلے سے متعدد میزائل داغے، جو ایران نے میزائل دفاعی نظام کے ذریعہ مار گرائے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں شیخ مجیب الرحمن نے بڑی سختی سے کہا کہ اگر میرے جلسے کو خراب کیا گیا تو پھر مولانا مودودی کا طیارہ ڈھاکہ میں لینڈ نہیں کر سکے گا
بین الاقوامی ایئرپورٹس کی صورتحال
ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق مہر آباد اور امام خمینی بین الاقوامی ایئرپورٹس پر صورتحال معمول پر ہے، تہران صوبے کے ارد گرد کی فضائی حدود میں دشمن کے اہداف کو کامیابی سے مار گرایا گیا۔
پاسداران انقلاب کے مراکز کی حفاظت
تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق تہران کے مغرب میں پاسداران انقلاب کے فوجی مراکز پر کوئی میزائل حملہ کامیاب نہیں ہوا۔








