کراچی میں مزید 3 روز گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی
کراچی میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں حالیہ گرمی کی لہر میں کمی کی امیدیں دم توڑ گئیں اور محکمہ موسمیات نے مزید 3 روز گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں
درجہ حرارت کی پیشگوئی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق آج کراچی میں گرم دن متوقع ہے اور پارہ 40 ڈگری کو عبور کرسکتا ہے جبکہ پیر کو درجہ حرارت 40 اور منگل کو 39 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق بھارتی کور کمانڈر نے بھارت کی جنگی صلاحیتوں پر سوال اٹھا دیا
ماحولیاتی اثرات
دن کے پہلے نصف کے دوران بلوچستان کی گرم وخشک ہوائیں کراچی پر اثرانداز رہ سکتی ہیں۔ بند سمندری ہوائیں شام کو مختصر وقت کے لیے بحال ہونے کی توقع ہے۔ صبح کے وقت نمی کے تناسب میں اضافہ جبکہ دوپہر میں تناسب معتدل رہ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشرقی وسطیٰ میں جنگ کے سائے سٹاک مارکیٹس پر برقرار، منفی زون میں آغاز
ہیٹ ویو کی صورتحال
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی موجودہ لہر کے دوران ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔ کیونکہ ہیٹ ویو کی صورتحال سمندری ہواؤں کی مسلسل 3 روز تک بندش سے پیدا ہوتی ہے۔ دیگر عوامل میں درجہ حرارت 3 روزتک 40 ڈگری رہنے اور نمی کا تناسب دن کے وقت 60 فیصد تک تجاوز کرنے جیسی وجوہات شامل ہیں۔
دیہی سندھ کے درجہ حرارت کی صورتحال
ادھر دیہی سندھ کے سجاول، ٹھٹھہ، عمرکوٹ، میرپورخاص، تھرپارکر میں درجہ حرارت 42 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔








