دو ایئر پورٹس پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، 2کلو سے زائد آئس برآمد، 2ملزمان گرفتار
منشیات کی سمگلنگ ناکام
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اے ایس ایف نے اسلام آباد اور پشاور ایئر پورٹ پر بھاری مقدار میں منشیات کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 2 کلو 376 گرام آئس منشیات برآمد کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: کچھ عناصر جھوٹی خبریں پھیلا کر پاک افغان جنگ بندی کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، عابد شیر علی
اسلام آباد ایئرپورٹ کا واقعہ
اے ایس ایف کے عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والی پرواز کے مسافر سے 1.166 کلو گرام آئس برآمد کی۔ مسافر شیر خان نے آئس ٹرالی بیگ کی تہوں میں چھپائی ہوئی تھی جسے گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگے پٹرول کے اثرات براہ راست عوام پر منتقل اور کئی علاقوں میں صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جا رہی ہے، اسپیشل برانچ کی خفیہ رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی گئی
پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی
اسی طرح، پشاور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والی پرواز کے مسافر سے 1.210 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔ مسافر اقبال حسین نے آئس منشیات اندر سوں (مٹھائی) میں چھپا رکھی تھی۔
ملزمان کی گرفتاری
اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لئے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔








