چودھری شجاعت کا پارٹی کو ملک بھر میں متحرک کرنےکا فیصلہ ،ڈاکٹر امجد پارٹی کے چیف آرگنائزر مقرر
مسلم لیگ ق کی نئی تنظیم نو
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت نے پارٹی کو ملک بھر میں متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹر محمد امجد کو پارٹی کا چیف آرگنائزر مقرر کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
تنظیم سازی کی ہدایات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ناراض ساتھیوں کو منا کر ملک گیر تنظیم سازی کریں۔ بیرون ممالک بھی پارٹی کی تنظیم نو کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیاسی استحکام کے لئے دیگر جماعتوں سے روابط بہتر بنائے جائیں۔