الیکٹرک گاڑیوں کی نئی لہر: پاکستان آٹو شو میں متعارف کی جانے والی پانچ بہترین گاڑیاں

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے جوش و خروش کا پتہ ہمیں پاکستان آٹو شو کے دوران ہوا۔ یہاں برقی گاڑیوں، موٹر بائیکس اور حتیٰ کہ رکشوں کی نمائش کے لیے ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

25 سے 27 اکتوبر تک پاکستان آٹو شو (پیپس) 2024 میں درجنوں برانڈز اور فروشندوں نے اپنے سٹال لگائے تھے، لیکن سب سے زیادہ توجہ وہاں رونما ہونے والی نئی الیکٹرک گاڑیوں پر تھی۔

اس ایونٹ کے پہلے روز پاکستان میں اسمبل کی گئی پلگ اِن ہائبرڈ کار ایم جی ایچ ایس کو متعارف کرایا گیا۔ اس کے علاوہ 'ٹیسلا کِلر' کے نام سے مشہور بی وائے ڈی نے دو الیکٹرک گاڑیاں بھی پیش کیں۔

آئیں آپ کو بتاتے ہیں کہ اس آٹو شو میں کون کون سی گاڑیاں موجود تھیں اور کمپنیوں نے ان کے بارے میں کیا معلومات فراہم کیں۔۔۔

چنگان لیومن: وہ کار جو صرف دکھائی گئی

چنگان لیومن: وہ کار جو صرف دکھائی گئی

چنگان کی چھوٹی الیکٹرک کار لیومن کو کمپنی کے سٹال پر ضرور دکھایا گیا، مگر پاکستان میں اس کی لانچ کے سلسلے میں کوئی تفصیلات یا قیمت فراہم نہیں کی گئیں۔

اس کار میں صرف دو دروازے ہیں، لیکن یہ چار لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ فراہم کرتی ہے۔ اس میں تقریباً 28 کلو واٹ کی بیٹری نصب ہے جو اسے تقریباً 300 کلو میٹر کی رینج دیتی ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار تقریباً 100 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

یہ کار شہر میں چلانے کے لیے تیار کی گئی ہے، جس میں ڈرائیونگ کے مختلف موڈز جیسے ایکو اور سپورٹس شامل ہیں۔

اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ کیا یہ کار پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرائی جائے گی یا نہیں۔ کمپنی کے ایک نمائندے کے مطابق، اگلے چار ماہ میں اس کے بارے میں کوئی اہم اعلان ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان نے بربادیوں کے امکانات کم کردیے ہیں، علامہ راجا ناصر عباس

بی وائے ڈی کی الیکٹرک ایس یو وی جس کی قیمت 90 لاکھ

بی وائے ڈی کی الیکٹرک ایس یو وی جس کی قیمت 90 لاکھ

بی وائے ڈی نے پاکستان میں بالآخر اپنی دو الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائی ہیں جن میں آٹو تھری اور سیل شامل ہیں۔

آٹو تھری میں 49.92 کلو واٹ کی بیٹری موجود ہے اور یہ 410 کلو میٹر تک کی رینج فراہم کرتی ہے۔ اس کی قیمت تقریباً 90 لاکھ روپے ہے۔

جبکہ سیل میں دو اقسام ہیں جن کی قیمتیں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زیادہ ہیں۔ اس کی 82.5 کلو واٹ کی بیٹری کی مدد سے 570 کلو میٹر کی رینج حاصل کی جا سکتی ہے۔

کورین آٹو کمپنی کِیا نے پاکستان میں اپنی پہلی الیکٹرک کار لانچ کی ہے جس کے دو ورژن ہیں: کِیا ای وی فائیو ایئر اور ارتھ۔ دونوں کی حد رفتار 185 کلو میٹر فی گھنٹہ بتائی گئی ہے۔

ان میں تیز چارجنگ کا بھی فیچر ہے جس کی مدد سے آپ کی بیٹری ڈیڑھ گھنٹے میں 100 فیصد چارج ہوسکتی ہے۔

کِیا ای وی فائیو ایئر کی رینج 490 کلو میٹر جبکہ ارتھ کی رینج 620 کلو میٹر بتائی گئی ہے۔

مگر یہ گاڑی بظاہر پاکستانی مارکیٹ کے لحاظ سے خاصی مہنگی ہے۔ ایئر کی قیمت ایک کروڑ 85 لاکھ جبکہ ارتھ کی قیمت دو کروڑ 35 لاکھ روپے بنتی ہے۔

ایم جی کی کار ایچ ایس تو پہلے ہی پاکستان میں 2021 کے دوران آ چکی تھی مگر اب اس کا ایک پلگ اِن ہائبرڈ ورژن متعارف کرایا گیا ہے۔

اس کار کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پیٹرول انجن اور الیکٹرک بیٹری دونوں ہی موجود ہیں، یعنی آپ اس کار کو چارج کر کے 50 کلو میٹر کی رینج حاصل کر سکتے ہیں مگر باقی سفر پیٹرول ڈلوا کر کرنا پڑے گا۔

چھ ایئر بیگز والی اس کار میں 360 ڈگری کیمرا، ایم جی پائلٹ (مصنوعی ذہانت) اور آٹو ایمرجنسی بریک جیسے کچھ فیچر اسے قدرے محفوظ بنا سکتے ہیں۔

کمپنی نے اس کار کی قیمت تو نہیں بتائی مگر اس کی پری بُکنگ جاری ہے اور ایک اندازے کے مطابق اس کی قیمت ایک کروڑ روپے تک ہوسکتی ہے۔

ہنڈائی ایلانٹرا ہائبرڈ

ہنڈائی ایلانٹرا ہائبرڈ

پاکستانی صارفین کو حالیہ عرصے میں الیکٹرک گاڑیوں کے ساتھ ہائبرڈ گاڑیوں کے بھی کئی آپشنز مل گئے ہیں۔

اس کی تازہ مثال ہنڈائی کی ایلانٹرا ہائبرڈ ہے۔ اس گاڑی میں کیلیس انٹری، کروز کنٹرول، پارکنگ سینسر، پش سٹارٹ اور 10 انچ کی سکرین نصب ہے۔ یہ فیچرز اسے ایک جدید سڈان بناتے ہیں۔

اس میں اے بی ایس بریکس، ایمرجنسی سگنل سٹاپ، ٹریکشن کنٹرول اور پارکنگ بریک جیسے سیفٹی فیچرز بھی ہیں۔

مگر یہ سب خصوصیات اس گاڑی کو کافی مہنگا بھی بنا دیتی ہیں۔ کمپنی کے مطابق اس کی قیمت 97 لاکھ روپے ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...