حکومت کا 27 ویں آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ
آئینی ترمیم کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: اندرون لاہور اکبری گیٹ کے قریب نالے کی دیوار گرنے کے باعث حادثہ، 5 سالہ بچی جاں بحق
ملاقات کی تفصیلات
سٹی 42 نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اہم مشاورت کی۔ اس مشاورتی اجلاس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور سپیکر سردار ایاز صادق بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: آسانیوں کو گلے لگانے کا موڈ بنا کر گھر سے نکلا، پیچھے سے بڑی معصوم و دلفریب سرسراہٹ محسوس ہوئی، انجانی خوشی کی لہر سارے جسم کو باغ و بہار کر گئی۔
اتحادی جماعتوں کا اتفاق
اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے عمائدین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ 27 ویں ترمیم بھی لائی جائے گی۔ اس ترمیم میں صوبوں کے حقوق کے حوالے سے خدشات کا جائزہ لیا جائے گا۔
پیش رفت کا جائزہ
یہ اہم مشاورتی اجلاس 26 ویں ترمیم کے نفاذ کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے منعقد ہوا۔ تمام معاملات میں پیش رفت کو مثبت قرار دیا گیا، تاہم یہ طے کیا گیا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے پیکیج پر کام کیا جائے گا جو انتہائی ضروری ترامیم اور صوبوں کے حقوق کے حوالے سے قانون سازی پر مشتمل ہوگا۔








