آئینی ترمیم کے بعد وزیراعظموں کو گھر بھیجنے کا راستہ رک جائے گا، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو زرداری کا بیان
لاہور (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد وزیراعظموں کو گھر بھیجنے کا راستہ رک جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کل رات سے قبل بہت پر امید تھے مگر دونوں فریقوں کے بیٹھنے کے مرحلے پر اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا، اسحاق ڈار
پولو ٹورنامنٹ کا مقابلہ
لاہور میں پولو ٹورنامنٹ کا ایک میچ دیکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی معاملات پر گفتگو سے گریز کیا۔ تاہم صحافیوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری پر اسلام آباد اس لیے نہیں تھا کہ میں اپنا ویک اینڈ گزارنے آیا ہوں، یہ میرا حق ہے کہ میں اپنا ویک اینڈ جہاں مرضی گزاروں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کی تقریب میں سب تھے لیکن ویک اینڈ تھا تو میرا بھی حق ہے ویک اینڈ پر ریسٹ کروں۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی کے الغُریر ورکرز کیمپ میں افطار ڈنر کا انعقاد، ترسیلاتِ زر کے لیے قانونی ذرائع استعمال کیے جائیں، قونصل جنرل حسین محمد
سندھ میں اقدامات
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے بعد وزیراعظموں کو گھر بھیجنے کا راستہ رک جائے گا، سندھ میں بہت کچھ کرنے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف کی تجویز شامل، 50 ارب روپے تک فائدہ
وزیراعظم سے ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات پر پوچھے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم کو بتا کر آیا ہوں کہ میں پولو میچ میں جا رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ میں ایک بار پھر توسیع کر دی
مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بات چیت
ان سے سوال کیا گیا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا آئینی ترمیم پر کیسے منایا تو ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے پوچھو آج پولو میچ میں گھوڑے کیسے اور کتنے خوبصورت تھے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی، زبردست فیچر کا اعلان
پولو میچ کی کامیابی
ان کا کہنا تھا کہ مجھے آج کا میچ دیکھ کر خوشی ہوئی، مردوں کے ساتھ عورتیں بھی پولو کھیل رہی ہیں۔ لاہور میں انتظامیہ کا شکر گزار ہوں کہ اتنا شاندار ایونٹ کروایا گیا ہے۔ لاہور میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں چھاتی کے کینسر کی آگاہی بھی دی جا رہی ہے۔ میں پولو میچ کے لیے آیا ہوں اور پولو میچ پر ہی بات کروں گا، آپ کو اگر مجھ سے سوال کرنا ہے تو یہ کریں یہاں گھوڑے کتنے پیارے ہیں۔
پولو میرا پسندیدہ کھیل ہے۔ ہمیں خوشی ہوئی کہ مردوں کے ساتھ خواتین بھی پولو میچ کھیل رہی ہیں۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ ایسے پروگرامز کو فروغ دیتی ہے، پولو میچ بہت اچھا تھا۔
نوجوانوں کی حوصلہ افزائی
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنا چاہیے، پولو کلب میں عالمی سطح کا ٹورنامنٹ ہوا ہے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک بریسٹ کینسر کی آگاہی کے حوالے سے مثبت ثابت ہوگا، یہ مہینہ بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی کا مہینہ ہے۔








